ہندوستان کے وقار پر لینچنگ ایک بدنما داغ‘ وزیرسیاحت نے بیجنگ میں دیا بیان

مختلف ریاستوں میں بیف پر امتناع اور ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات غیرمحفوظ اور سیاحوں کے لئے بے مروت ملک کے طور پر شبہہ پیش کئے جانے کے باوجود 2017میں ہندوستان کے لئے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

بیجنگ ۔یہاں پر دئے گئے ایک بیان میں مرکزی وزیر سیاحت کے جی الفانسو نے کہاکہ ہندوستان کے وقار پر لینچنگ ایک بدنماداغ ہے‘ اس قسم کے بڑھتے واقعات کے باوجود بیرونی سیاحوں کی تعدا د میں کمی نہیں ائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ(لینچنگ ) نہیں ہونے چاہئے۔ اور وزیراعظم ( نریندر مودی)نے انہیں مجرم قراردیا ہے۔

اور انہوں نے ریاستوں کو حکم دیا ہے کہ ان کے خلاف کاروائی کرے کیونکہ لاء اینڈ ارڈر ریاستوں کا مسئلہ ہے‘‘۔

اس قسم کے واقعات کا صحافت پر کوئی اثر پڑا یا نہیں اس پر انہوں نے مزیدکہاکہ’’زیادہ وقت کے لئے نہیں‘ مگر اس طرح کا کوئی بھی واقعہ پیش آتا ہے تو یہ ہمارے ملک کے وقار کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ ہم نہیں کہتے کہ یہ ہمارے ملک کے لئے ٹھیک ہے‘‘۔

مختلف ریاستوں میں بیف پر امتناع اور ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات غیرمحفوظ اور سیاحوں کے لئے بے مروت ملک کے طور پر شبہہ پیش کئے جانے کے باوجود 2017میں ہندوستان کے لئے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

الفانسو نے کہاکہ ’’ سیاحت پہلے سے بہت بہتر کام کررہی ہے‘ اگر ہم 2017کی بات کریں تو اس میں14فیصد کا اضافہ ہوا ہے او رریونیو19.2فیصد بڑھا ہے‘‘۔ مذکورہ شعبہ سے 27بلین ڈالر کی آمدنی ہے جو جی ڈی پی کا سات فیصد حصہ ہے۔