حالیہ عرصہ میں بارہ بنکی میں منعقد ہوئے ایک کل ہند مشاعرے کے دوران اُردوہندی کے مشہور شاعر راحت اندوری نے اپنے اشعار میں وزیراعظم نریند ر مودی کو بالراست تنقید کا نشانہ بنایا ۔ راحت اندروی نے اپنے اشعار میں ایک شخص کا ذکر جس کی عادت جھوٹ بولنا ہے۔
راحت اندوری نے اپنے اشعار میں مسلمانوں کی حب الوطنی کا بھی ذکر کیا اور کہاکہ ہم اپنی جان کے دشمن کو اپنی جان کہتے ہیں اور محبت کی اسی مٹی کو ہندوستان کہتے ہیں۔
راحت اندوری نے اپنی غزل کے دوران یہ شعر بھی کہاکہ ’’میرے اندر سے ایک ایک کرکے سب ہوگیا رخصت ‘ مگر اندر جو باقی ہے اسے ایمان کہتے ہیں‘‘۔انہوں نے ایک شعر میںیہ بھی کہاکہ’’ میں من کی بات بہت من لگا کے سنتا ہوں۔یہ تو نہیں ہے تیرا اشتہار بولتا ہے۔کچھ اور کام اسے جیسے آتا ہی نہیں۔
مگر وہ جھوٹ بہت شاندار بولتا ہے۔تیری زبان کترنا بہت ضروری ہے۔تجھے مرض ہے کہ تو بار بار بولتا ہے۔ ملاحظہ ہے یہ ویڈیو
https://www.youtube.com/watch?v=cVp6q0zdD4k