ہندوستان نے39پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

نئی دہلی:ہندوستا ن نے آج 39پاکستانی قیدیدوں کو ان کی قومیت کی توثیق کے بعد رہا کردیاجن میں 21سیول اور 18ماہی گیرافراد شامل ہیں۔

وزرات امور خارجہ نے ان کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ انہیں براہ اٹاری ‘واگھا تلاشی چوکی سے پاکستان بھیجا گیا۔

بیان میں کہاگیا کہ ’’ حکومت ہند بشمول تمام مستحق پاکستانی ‘ عام شہری اور ماہی گیروں کی رہائی اور واپسی ‘ انسانی ہمدردی کے دیگر تمام معاملات کی عاجلانہ یکسوئی کو نمایاں اہمیت دیتی ہے۔

پاکستان نے گذشتہ سال ڈسمبر میں خیرسگالی جذبہ کے تحت 217ہندوستانیوں ماہی گیروں کو رہاکیاتھاجس کے جواب میں آج ان پاکستانی قیدیوں کی رہائی عمل میں ائی۔

عہدیداروں نے کہاکہ سزاء کی تکمیل ‘ کوئی مقدمہ زیر دوران نہ رہنے اور قومیت کی توثیق جیسی شرائط پر پور ا اترنے کی صورت میں ہی رہائی عمل میں ائی ہے۔