نئی دہلی : صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے نئی دہلی میں قومی یوم ٹیکنالوجی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے آزادی کے بعد سے ٹیکنالوجی کے میدان میں مسلسل ترقی جاری رکھی ہے اورایٹمی توانائی او رخلائی علوم کے شعبوں میں ذی علم شخصیات پیدا کی ہیں ۔آج ہم نے مواصلاتی ٹیکنالوجی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،فارماسیو ٹیکلس اور بایوٹیکنالوجی کے میدان میں اعلیٰ ترین درجہ کی صلاحیت حاصل کرلی ہے ۔
اس کے نتیجہ میں ہمارے ملک کے بارے میں تصورات تبدیل ہوچکے ہیں اور ملک و قوم دونوں کو فائدہ پہنچا ہے ۔گذشتہ برسوں میں ہم نے انڈین ریجنل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم جیسی غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں اوراب ہم چاند پر سفر کے لئے چندریان ۲۔کی تیاریاں کررہے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو ادویہ اورٹیکہ کاری کے شعبوں میں بھی نمایاں شہریت حاصل ہے ۔مسٹر کووند نے اس موقع پر ایوارڈس حاصل کرنے والی شخصیات کو مبارکباد دیتے ہویتے ہوئے کہا کہ ہماری جدت طرازی او رٹیکنالوجی کے میدان میں معیارات کی تعین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب ہم جگاڑ کے ساتھ سستی او رکم خرچ جدت طرازیوں کے کاموں میں مبتلا رہتے تھے ۔لیکن اب ایک سماج کی حیثیت سے ہم نے اس سوچ پر قابو پالیا ہے او رہمیں یہ قابو پانا ہی چاہئے تھا ۔آج کے ایوارڈ یافتہ حضرات اس بات کی روشن مثال ہیں کہ ہم کس طرح کوکھم لینے کی صلاحیت کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور کس طرح اپنے تصورات اور جدت طرازیوں کے میدان میں جست لگا رہے ہیں ۔