ہندوستان میں شوال المکرم کا چاند نظرآیا ،آج عیدالفطر

نئی دہلی۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے مختلف شہروں میںآج شوال المکرم کا چاند نظرآگیا ہے۔ کولکاتہ میں چاند دیکھے جانے کی خبر ہے وہیں تمل ناڈو کے پرنگی پٹئی میں بھی چاند نظرآنے کی خبریں ہیں۔ علاوہ ازیں بہار کے مختلف اضلاع سے بھی چاند ںظرآنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ مغربی بنگال کی ناخدا مسجد رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظرآنے کا اعلان کردیا ہے۔ بہار میں امارت شرعیہ اور ادارہ شرعیہ نے بھی چاند نظرآنے کا اعلان کردیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں منگل کو عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ وہاں گزشتہ روز چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔ سعودی عرب کے شاہی دیوان نے پیر کے روز شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ عیدالفطر کی تقریبات کا آغاز منگل سے ہوگا۔ متحدہ عرب امارات اور عراق میں بھی آج عیدالفطر منائی گئی۔