ہندوستان سے مسلمانوں کا اٹوٹ جذباتی روحانی رشتہ۔پروفیسر اختر الوسیع

حالات کا شکوہ وماتم کے بجائے علم وصلاحیت سے مقابلہ ہی واحد حل ‘ آفمی کا جودھپور کنونشن اختتام پذیر
جودھپور۔ مایوسی کفر ہے مسلمان وہ قوم ہے جو روز اول سے ناساز گار حالات کے باوجوداپنی مذہبی ‘ تہذیبی ‘ ثقافتی تشخص کے ساتھ زندہ ہے۔ سانحہ کربلا‘ سقوطِ بغداد 1947جیسے سانحات کے بعد بھی یہ قوم حوصلہ نہیں ہاری‘ کیونکہ مایوسی اسے زیب نہیں دیتی۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر اختر الوسیع نے کیا۔ وہ آج مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور میں آفمی کے دوروز کنونشن کے آخری دن تعلیمی سیشن سے مخاطب تھے۔

اس موقع پر اشفاق حسین آئی اے ایس اسپیشل سکریٹری برائے اعلی تعلیم حکومت راجستھان مہمان خصوصی تھے جبکہ ریٹائرڈ پروفیسر نندلال کلا ہے نارائن ویاس یونیورسٹی جودھپور اعزازی مہمان تھے۔ شہ نشین پر آفمی کے بانی ٹرسٹی ڈاکٹر اے آرنا کیدار‘ ڈاکٹر رضیہ احمد صدر ڈاکٹر اقبال ‘ ڈاکٹر محمد قطب الدین اور ماروڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی جودھپور کے جنرل سکریٹری محمد عتیق موجود تھے۔سامعین میں آفمی کے دیگر عہدیدارن واراکین ‘ مختلف ریاستوں کے مندوین کے علاوہ ایوارڈ یافتہ طالبات کے والدین اور سرپرست موجود تھے۔

پروفیسر اختر الوسیع نے کہاکہ ہندوستان ہمارا مادر وطن بھی ہے اور پدری وطن بھی ۔ اس ملک سے ہمارا جذباتی اور روحانی رشتہ ہے کیونکہ اللہ کے رسولؐ کو اس ملک سے ٹھنڈی ہوائیں ائی ہیں۔ مسلمان اس ملک کے برابر کے مالک ہیں اور انہیں حب الوطنی کے لئے کسی سند کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ یقیناًہندوستان کی تعمیر وترقی میں مسلمانوں کا بڑا اہم رول رہا ہے ۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جب تک مسلمان دینے کی پوزیشن میں تھے اس وقت تک ظل الہی بھی انہیں تسلیم کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ہر چیز بدل سکتی ہے صرف سنت الہی نہیں بدل سکتی۔ اللہ رب العزت نے تخلیق آدم کے ساتھ ہی قیامت تک کے لئے انسانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ جو نہیں کانتے ہیں انہیں ان کے آگے جھکنا پڑیگا جو جانتے ہیں ۔ علم سب سے بڑی نعمت او ردولت ہے ۔

اسے بہر حال حاصل کرنا چاہئے۔ اشفاق حسین اسپیشل سکریٹری برائے اعلی تعلیٹ حکومت راجستھان نے کہاکہ اعلی تعلیم کے حوصل کے ان کے ارکان خاندان کی جدوجہد کو والدین اور سرپرستوں کی رہنمائی سخت محنت او ردیانت داری نے نصب العین کی تکمیل میں مدد کی۔انہوں نے پروفیسر اختر الوسیع کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ماروڑ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی تعلیمی میدان یں غیرمعمولی سرگرمیوں کو قابل ستائش قراردیا۔

ڈاکٹر قطب الدین نے جنھیں نیا صدر منتخب کیاگیا ہے اپنی تقریر میں انسانیت کے پیغاام کو عام کرنے کی ضرورت پر زوردیا او رکہاکہ ہندوستان ہو یا امریکہ یہاں اگر حالات ناسازگار ہیں بھی تو یہ وقتی مرحلہ ہے نہ تومایوس ہونے کی ضرورت ہے اور نہ ہی جذباتی ۔پروفیسر نندلال کلا‘ ڈاکٹر کے آر ناکیدار ‘ ڈاکٹر اسلام عبداللہ ‘ ایوب خان‘ ڈاکٹر رضیہ احمد‘ جاوید مرزا‘ اور سراج ناکور نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ محمد امین اور ڈاکٹر اسلم عبداللہ نے مشترکہ طور پر نظامت کی۔ اس موقع پر مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری عتیق نے بھی آفمی کے کنونشن کو جودھپور میں منعقد کرنے کے لئے شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی سوسائٹی کے 30سال کے سفر پر روشنی ڈالی۔