ہندوستان سے رشتہ بہتر بنانے والے بیان پر عمل کیا جائے : فاروق عبداللہ

سری نگر : پاکستان میں ہوئے عام انتخابات میں تحریک انصاف پارٹی کے سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرنے کے بعد عمران خان کا وزیر اعظم بننا تقریبا طے یوگیا ہے ۔پاکستان میں تحریک انصاف پارٹی کے غیر متوقع جیت پر نیشنل کانفرنس کے صدر او رجمو ں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے عمران خان کو مبارکباد دی ہے ۔

فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ہندوستان کے سا تھ رشتہ بہتر کر کے تنازع سلجھانے والا بیان ان کی ذہانت کی ظاہر کرتا ہے ۔سابق وزیر اعلی نے کہاکہ عمرا ن خان نے ہندوستان کے ساتھ رشتہ بہتر کرنے کے سلسلہ میں جو بیان دیا ہے اس پر عمل بھی کیا جائے ۔عمران خان نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے ہندوستا ن کو پاکستان کے ساتھ آنا چاہئے ۔اگر الزام لگانے کا دور چلتا رہا تو کہیں پہنچنا مشکل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہم آپ کے ساتھ بہتر تعلقات بنانا چاہتے ہیں ۔آپ ایک قدم آگے آئیے ہم آگے آئیں گے ۔اگر فوج شہروں میں جائیگی تو اس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی ۔

واضح رہے کہ پاکستانی چینلس کی نشریات پر پابندی کے باوجود کشمیری عوام نے پاکستان کے عام انتخابات میں غیر معمولی دلچسپی دکھائی ہے ۔اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہیکہ کشمیر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرپاکستان کے عام انتخابات پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں میں ۶۰ فیصد ہندوستانی ہیں۔