پاکستان کرکٹ کے مداح عادل تاج نے ایک منفرد مثال قائم کی اور ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان امن کی بحالی کے لئے اسی طرح کی کوشش ناگزیر ہے۔
ہندوستان او رپاکستان کے درمیان ہرمقابلہ نہایت حساس نوعیت کا ہوتا ہے اور اگر ٹیمیں پورے مقابلے میں دلچسپی اور توقعات کے مطابق نہیں کھیلتی ہیں تودونوں جانب کے مداح ایک دوسرے کے مقابلے میں آستیانیں کھڑی کرلیتے ہیں ۔
ایسے حالات میں پاکستان کرکٹ کے مداح عادل تاج نے ایک منفرد مثال قائم کی اور ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان امن کی بحالی کے لئے اسی طرح کی کوشش ناگزیر ہے۔
انڈیا اورپاکستان کے درمیان کھیلے گئے لیگ میاچ کے بعد وائیر ل ایک ویڈیو مںی عادل کو ہندوستانی مداحوں کے ساتھ کھڑے ہوکر انڈیا کا قومی ترانہ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
عادل کی اس حرکت نے کئی دلوں پر جیت حاصل کرلی ہے اور اب وہ چوتھے میچ کے دوران انڈیا اور پاکستان دونوں ممالک کا پرچم تھامے دونوں ٹیموں کے جشن مناتے ہوئے اسٹیڈیم میں موجود رہنے کی تیار ی کررہے ہیں
Dear @narendramodi and @ImranKhanPTI … this is a Pakistani man singing the Indian national anthem. This video has gone viral. If you are wondering what people of both nations really want, this is a good indicator. pic.twitter.com/xGZTXgNqUu
— Ram Subramanian (@VORdotcom) September 21, 2018
تاج نے اے این ائی سے کہاکہ’’ مذکورہ میاچ کے لئے میں بہت جذبات میں ہوں۔ اگلے میاچ کے لئے میں ہندوستان او رپاکستان دونوں ممالک کے پرچم کو ایک ساتھ جوڑ کر سلائی کرنا چاہتاہوں۔
یہ میری جانب سے ایک اور مثبت پیغام ہوگا‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ اپنی رائے میں ہندوستانی مجھے کہہ رہے تھے کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد پاکستانیو ں کے متعلق ان کی رائے بدل گئی ہے‘‘۔
پاکستان کے ساتھ پہلے مقابلے میں ہندوستان کے پاکستان کو کرکری شکست دی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کامیابی کے اسی سلسلہ کو دہراتے ہولے وہ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیا ب ہوجائی گی۔
روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا سب کی پسندیدہ بنی ہوئی ہے۔