نئی دہلی : امریکی دباؤ کے پیش نظر ہندوستان ایران سے تیل خریدنے میں تخفیف کرنے کی تیاری میں ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت تیل نے آئیل ریفائنریز سے کہا کہ وہ مشکل دور سے کے لئے تیار ہیں ۔اس بات کا بھی اشارہ مل رہا ہے کہ ہندوستان نومبر سے ایران سے تیل نہیں خریدے گا یا پھر ا س میں کٹوتی کرے گا ۔دراصل امریکہ نے ہندوستان اور چین سمیت سبھی ممالک سے ایران سے خام تیل کا نومبر سے تیل نہ خریدنے کے لئے کہا ہے ۔
ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہاں سے تیل خرید نے والے ممالک کے خلاف اس نے اقتصادی پابندی لگا نے کی دھمکی دی ہے۔تاہم ہندوستان نے کہا کہ وہ امریکہ کے ذریعہ لگائی گئی پابندی کو تسلیم نہیں کرے گا اورصرف اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئیں پابندیوں پر عمل کرے گا
۔واضح رہے کہ چین کے بعد ہندوستان ایران سے سب سے زیادہ تیل خریدنے والا ملک ہے ۔ذرائع کے مطابق تیل کی وزارت نے جمعرات کو ریفائنری کمپنیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی ۔
اس میٹنگ میں ایران سے تیل خریدنے کی صورت میں متبادل کی تلاش کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔موجودہ حالات پر نظر رکھنے والے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہندوستان نے کسی بھی صورتحال کے لئے آئیل ریفائینری کمپنیوں کو تیار ررہنے کے لئے کہا ہے ۔کیوں کہ ایسے حالات پیداہوتے نظر آرہے ہیں کہ یاتیل خریدنے میں کمی کی جائے گی یا پھر خریدا ہی نہیں جائے گا ۔