ہندوستانی مدحواں سے شاہد آفریدی نے کہاکہ ’جھنڈہ سیدھا کرو‘۔ سوشیل میڈیا پر آفریدی کی ستائش

سرحد پر جاری تناؤ کی وجہہ سے انڈو ۔ پا ک کرکٹ شراکت داری پر اثر پڑرہا ہوگا مگر شاہد آفریدی سرحد کے اس پار بھی ستائش حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں گنواتے۔

ان کے انڈین کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ ’’ غیرمعمولی تعلقات‘‘ کبھی بھی سیاسی حالات کا شکار نہیں ہوئے۔

سوئیز رلینڈ۔ سینٹ مورٹیز ائیس کرکٹ ٹورنمنٹ کے دوران پی ٹی ائی سے بات کرتے ہوئے آفریدی نے کہاکہ ’’ویراٹ کوہلی کے ساتھ میرے تعلقات کسی سیاسی حالات کے مرہون منت نہیں ہیں۔

ویراٹ ایک اچھے انسان ہیں اور کرکٹ کے لئے اپنے ملک کے سفیر بھی ہیں ‘ اسی طرح جس طرح میں اپنے ملک کاسفیر ہوں‘‘۔ ٹورنمنٹ کے پہلے ہی میاچ کے دوران جمعرات کے روز ویریندر سہواگ سوئیز ر لینڈر کی منجمد جھیل پر پرموشنل ٹی ٹوئنٹی میاچ میں نصف سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے جبکہ ان کے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے جواب میں آفریدی کی زیرقیادت ٹیم نے 15.2اوورس میں چار وکٹ کے نقصان سے 166رن بناکر اس میاچ میں کامیابی حاصل کی۔

آفریدی جہاں پر اپنی بیاٹ کی مہارت دیکھانے میں ناکام رہے وہیں ٹورنمنٹ کا مشاہدہ کرنے کے لئے ائے لوگوں کو اٹوگراف او ر ان کے ساتھ سیلفی لے کر سوشیل میں پر لوگوں کو دل جیت لیا۔پاکستان کے اسٹار کھلاڑی اپنے مداحوں کے ساتھ ائیس کرکٹ ایونٹ کا مشاہدہ کرنے کے لئے ائے مداحوں کے ساتھ تصوئیر لینے کے دوران سیلفی سے قبل پرچم کو سیدھا تھامنے اور اس کے بعد فوٹو لینے کی بات کہہ کر دونوں ملکوں کے مداحوں کا دل جیت لیا۔

View this post on Instagram

Thank u Switzerland 👍

A post shared by Shahid Afridi (@safridiofficial) on

سوشیل میڈیا پر یہ ویڈو وائیرل ہونے کے ساتھ ہی ٹوئٹر صارفین نے آفریدی کی تعریف کے پل باندھ دئے۔

https://twitter.com/Nibrazcricket/status/962004645806718977

https://twitter.com/Nibrazcricket/status/962004645806718977

https://twitter.com/i_lakshmi_naidu/status/962019370938466304

https://twitter.com/AtomicBlow/status/962208475873980417

پوسٹرس پر بھی اٹوگراف کرتے ہوئے وہ دیکھائی دئے یہاں تک کہ پاکستان کی تحریک انصاف پارٹی کے پرچم پر بھی اٹوگراف کیا۔

اسی دوران ایک پاکستانی خاتون کی جانب سے لگائی گئی یہ آواز بھی سنائی دے جس میں اس نے کہاکہ ’’ لالہ آپ سے کبھی الگ سے مل سکتی ہوں؟‘‘۔

مگر دوبارہ اس خاتون کے طرف آفریدی نے مڑکر بھی نہیں دیکھا۔