ہندوستانی فوج کا ایک بہت بڑا فیصلہ :فوج کے صدر دفتر سے جنگ کے میدان میں بھیجے جائینگے کرنل رینک کے افیسران

پاک و ہند کشیدگی کے بیچ ایک بڑی خبر ۔ہندوستانی سرحد پر پاکستان کے سکورٹری اور اسلحوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھ کر ہندوستانی فوج نے بھی یہ فیصلہ لیا ہے کہ سرحد پر تعینات افیسران کی تعداد جلد بڑھا دی جائے گی ۔ملی اطلاعات کے مطابق کرنل کے افیسران جو اب تک صدر دفتر پر تھے انھیں جلد ہی سرحد پر لایا جائے گا ، ذرائع سے ملی خبر کے متعلق سرحد پر افیسرس کی تعینات کی کمی ہیں اور بہت سے عہدے بھی ابھی خالی ہیں ۔
مورچہ پر تقریبا ۲۳۰ ہمارے افیسران اپنا لوہا منوا سکتے ہیں ،غور طلب ہے کہ پلوامہ دہشت گردی حملے کے بعد سے ہند و پاک کشیدگی میں اضافہ ہوتے جا رہاہے ،ہندوستانی فضائیہ نے حملے کے کچھ دن بعد ہی پاکستان میں گھس کر بالاکوٹ میں دہشت گردی کے اڈوں پرحملہ کیا تھا ،جس کے نتیجہ میں جیش کے متعدد دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ملی تھی۔
(سیاست نیوز)