ہندوؤں کو متحد کرو اور مسلمانوں کو تقسیم کرو۔ بی جے پی کی پھو ٹ ڈالو حکومت کرو کی پالیسی پر سوامی کا کھلے عام اعلان۔ ویڈیو

نئی دہلی۔ ہندوؤں کو متحد کرو اور مسلمانوں کو تقسیم کرتے ہوئے اقتدار پر بی جے پی کے قبضے کو برقرار رکھو کی پالیسی بی جے پی اپنائی ہوئی ہے ۔ بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی جانب سے کئے گئے خلاصہ پر مشتمل ایک پرانا ویڈیو ان دنوں وائیرل ہورہا ہے جس میں سبرامنیم سوامی بی جے پی کی پھوٹ ڈالو حکومت کرو کی پالیسی کے متعلق خلاصہ کررہے ہیں۔

آج تک کے سیدھی بات پروگرام کے دوران راہول کنول سے بات کرتے ہوئے راجیہ سبھا ایم پی سبرامنیم سوامی نے کہاکہ ایک متنازع بیان میں کہاکہ’’ ہندوستان میں 80فیصد ہندو ہیں۔ اگر ہم ہندو ووٹ لینے میں کامیاب ہوتے ہیں اور مسلمانوں کے سات فیصد ووٹ حاصل کرلیتے ہیں تو ہماری جیت کو کوئی روک نہیں سکتا‘‘۔

ہڈیو ں کوسرد کردینے والے اس ویڈیو میں سوامی ہندوؤں کو متحد کرنے اور مسلم میں پھوٹ ڈالنے کی واضح حکمت عملی بیان کررہے ہیں۔

سوامی نے کہاکہ ’’شیعہ ‘ بریلوی اور احمدی پہلے سے ہی بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ مسلم ووٹ بینک کا اب کچھ جواز ہی باقی نہیں رہا ہے۔

پاکستان میں شیعوں کے ساتھ ہونے والی بربریت کو آپ دیکھیں۔ہماری حکمت عملی صاف ہے ۔ ہندوؤں کو متحد کری ں اور پرچم کے نیچے لائیں اور مسلمانوں میں نفاق پیدا کریں‘‘۔

اس جواب پر راہول کنول نے بھی برجستہ پوچھا کہ کیا آپ کا اس طرح کھلے عام اتحاد اور نفاق پیدا کرنے والا بیان ملک کی سالمیت کے لئے خطرناک نہیں ہوگا؟ راہول نے پوچھا کہ کیاآپ کو اس طرح کا بیان دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی؟ پھر آخر میں راہول کنول نے کہاکہ یہ خطرناک بات ہے جو آپ ٹیلی ویثرن اسکرین پر کیمرے کے سامنے بول رہے ہیں۔

جواب میں سوامی نے کہاکہ کوئی خطرناک بات نہیں ہے ‘ یہی حقیقت ہے اور ہم اس حقیقت کو عملی جامعہ پہنانے کاکام کررہے ہیں تاکہ کانگریس کو اقتدار سے دور رکھاجاسکے ۔

پیش ہے ویڈیو

https://www.youtube.com/watch?time_continue=33&v=5IxXJe4FHt0