’ ہم صرف کالے لوگوں کو مارتے ہیں‘کہنے والے جارجیا کا پولیس عہدیدار برطرف

میریٹٹا:ٹریفک اسٹاپ کے دوران کیمرے میں قید ہوئے جارجیا کہ ایک پولیس لفٹنٹ جس نے کہاہے کہ ’ ہم صرف کالے لوگوں کو مارتے ہیں‘کی ملازمت چھین لی گئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=i8JAaS05LTc

ڈاش کیم ویڈیو جو جولائی2016کا بتایا جارہا ہے میں دیکھا گیا ہے کہ ایک سفید فام لیڈی کار ڈرائیور کاونٹی کوب پولیس کے لفٹنٹ گریگ اباٹ کو کہتی ہے کہ اس کو اپنا سل فون لینے کے لئے ہاتھ ہلانے کو بھی ڈر ہورہا ہے۔

اباٹ جو خود بھی ایک سفید فام ہے بیچ میں مداخلت کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’’ مگر تما م سیاہ فام نہیں ہو۔

یاد رکھو ہم صرف کالے لوگوں کو مارتے ہیں‘‘۔پولیس سربراہ مائیک راجسٹرار نے اپنے ای میل بیان میں کہاکہ ’’کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کن حالات میں یہاں بیان دیاگیا جو ناقابل قبول ہے اور نہ ہی اس قسم کی تہذیب کی طرف کوئی اشارہ کرتے ہیں او رنہ ہی ایسے کسی حرکت کی محکمہ پولیس میں ستائش کرتے ہیں‘ او رنہ ہی ملک میںیہ قابل قبول بات ہوگی‘‘۔

اباٹ کے وکیل نے عدالت میں کہاکہ وہ تحقیقات میں مکمل مددکررہے ہیں انہوں نے مسافرین میں شامل غیرسماجی عناصر کے لئے اس قسم کے الفاظ کا استعمال کیاتھا