ریاست مری لینڈ کے شہر بارسلیون میں مسلم فوڈ فیسٹول کا شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں لایاگیا جس میں ہمہ اقسام کے پکوان جوعام طور پرمسلمانوں کے یہاں پر تیار کئے جاتے ہیں کی پیشکش کی گئی۔
پچھلے پانچ چھ سال سے اس فیسٹول کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے جسمیں ہرسال لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اس فیسٹول میں مسلمانوں کے بشمول غیرمسلم بھی بڑی تعدادمیں شرکت کررہے ہیں۔
اس فیسٹول کامقصد بارسلیون میں رہنے والے دنیا بھر کے مسلمانوں او ر غیرمسلم بردارن کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہے۔
فیسٹول میں شریک ایک مسلمان نے کہاکہ ہمارے لئے ہماری مسجد اور تہذیب کے متعلق دیگر مذاہب کے لوگوں میں جانکاری فراہم کرنا ضروری ہے۔
تاکہ غیرمسلم برداران کواس بات کا اندازہ ہوسکے کہ ہم مسلمانوں کو بھی کھانا اور ایک دوسرے سے ملاقات کرنا پسند ہے ۔
جرمی میکلین مشہور کامیڈین بھی اس فیسٹول کا حصہ رہے ۔ انہیں سننے اور ان کے ساتھ سیلفی لینے میں مسلم خواتین اورمردپیش پیش نظر ائے۔
جرمی نے کہاکہ امریکہ میں مسلمان ہی ان کے متعلق پائے جانے والے تاثرات میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسلمان سچائی پر قائم رہیں اور خود پر فخر کریں ۔ فیسٹول کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر اس کو امریکہ کے دیگر شہروں میں بھی منعقد کرنے کامنصوبہ بنایاجارہا ہے۔