یوگی حکومت کے کابینی وزیر اوم پرکاش کا بی جے پی پر حملہ
لکھنو۔اترپردیش کی یوگی حکومت میں کابینی وزیر او رسوہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی ے صدر اوم پرکاش راج بھر نے بی جے پی پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے اپنا وعدہ وفا نہیں کیا اس لئے میں نے عہدہ وزارت سے مستعفی ہونے کا ارادہ کرلیاہے۔
مسٹر راج بھر نے کہاکہ وہ غریبوں ‘ دلتوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے اترپردیش کی یوگی حکومت ( جس میں وہ وزیر ہیں) پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہاکہ میں دلتوں او رپچھڑوں کی لڑائی لڑرہاہوں ‘ بی جے پی نے مجھ سے وعدہ کیاتھا کہ انتہائی پسماندہ طبقات کو الگ سے تحفظات ملے گا اب تک بی جے پی نے اپنا پورہ نہیں کیاہے۔
انہو ں نے کہاکہ بات یہاں تک پہنچ گئی کہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ بھی اپنا وعدہ بھول گئے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ میں اقتدار سے لطف اندوز نہیں ہونے آیا بلکہ انتہائی پسماندہ طبقات کی لڑائی لڑنے آیاہوں او راب حکومت سے میرا من بھر گیا ہے ۔ میں نے استعفیٰ دینے کا ارادہ کرلیاہے۔
انہوں نے کہاکہ بارہ ریاستوں میں ذات کی بنیاد پر تحفظات کی تقسیم ہوئی ہے لیکن اترپردیش میںیہ تک نہیں ہوا ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بچوں کو بہتر تعلیم ملنی چاہئے ‘ رام مندر نہیں چاہئے۔