نیویارک ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کو ڈاکٹرس نے نمونیا سے متاثر قرار دیا ہے۔ یاد رہیکہ 9/11 کی 15 ویں برسی کے موقع پر منعقد کی گئی ایک تقریب میں شرکت کے دوران ہی ان کی طبعیت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں کیلیفورنیا میں فنڈریزنگ کا اپنا پروگرام منسوخ کرنا پڑا تھا۔ ڈاکٹرس نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور یہ ہدایت بھی کی ہیکہ وہ اپنی مصروفیات پر نظرثانی کریں کیونکہ 9/11 کی تقریبات سے اچانک اٹھ کر چلے جانے سے ان کی صحت سے متعلق عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔