ہلاری رخنہ اندازی کرنے والی پر برس پڑیں

شوہر سابق صدر بل کلنٹن کے بارے میں نامناسب سوالات پر برہمی
واشنگٹن۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کو اپنی ایک انتخابی مہم کے دوران ری پبلکن قانون ساز کی جانب سے زبردست رخنہ اندازیوں کا سامنا کرنا پڑا ‘ جہاں اُن سے انتہائی بے شرمی کیساتھ ان کے شوہر و سابق صدر بل کلنٹن کی جنسی زندگی کے بارے میں سوالات پوچھے گئے تھے ۔ رخنہ اندازی کرنے والی کی بعدازاں ری پبلکن ریاستی قانون ساز کیتھرین پرودھوم برائن کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی جو آج سے نہیں بلکہ اس زمانے سے ہلاری کلنٹن سے بغض رکھتی ہیںجب ان کے ( ہیلاری) شوہر امریکہ کے صدر تھے اور ہر موقع پر ملاقات کے دوران وہ بل کلنٹن کے جنسی اسکینڈل کے بارے میں ہی پوچھا کرتی تھیں ۔ 68سالہ ہلاری کلنٹن جن کے بارے میں یہ بات یقینی طور پر کہی جارہی کہ وہ امریکہ کی پہلی خاتون صدر بن جائیں گی کیونکہ اب ڈیموکریٹک پارٹی کی دوڑ میں وہ سب سے آگے ہیں ۔ بہرحال ہلاری نے ان کی تقریر کے دوران بار بار رخنہ اندازی کرنے والی کیتھرین کو بدتمیز کہا اور یہ تک کہہ دیا کہ ایسا کرنا آداب کے خلاف ہے ۔