ممبئی۔بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان نے فلم دنگل دنیا بھر کے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے لہرانے کے سلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے اور اب فلم نے ہانگ کانگ سے23.45ملین ہانگ کانگ ڈالر کی کمائی کرتے ہوئے ہانگ کانگ میں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے
۔فلم کے ترجمان کی توثیق کے بعد ’’ دنگل‘‘ عامر خان کی عمر بھرکی کمائی جو انہوں نے 2009کی فلم’’ تھری ایڈیٹس ‘‘ سے کمائی تھی جو 23.41ملین ہانگ کانگ ڈالر تھی کو پا ر کردیا۔ڈیزنی انڈیا اسٹوڈیو کی نائب صدر امریتا پانڈے نے کہاکہ’’ ہانگ کانگ اور مکاؤمیں فلم46اسکرین پر ریلیز کی گئی جو عام طور پر ریلیز کی جانے والی فلموں میں چار گنا زیادہ ہے‘‘۔
. @aamir_khan 's #Dangal is now the highest grossing Indian movie in #Hongkong.. US$3.05 M.. Beats #3Idiots ' US$3.02 M to take the crown.. pic.twitter.com/slXPNGxNP7
— Ramesh Bala (@rameshlaus) September 22, 2017
پانڈے نے مزیدکہاکہ’’ مقامی لوگوں کی جانب سے بہترین ردعمل فلم کو ملا اور وہ فلم کی کہانی سے کافی متاثر ہوئے ہیں‘‘۔فلم عامر خان پروڈکشن او رڈیزنی انڈیا نے تیار کیاہے۔
مذکورہ فلم مشہور پہلوان مہاویر سنگھ پھوگاٹ کی حقیقی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کشتی کے لئے اپنا بیٹیاں گیتا پھوگاٹ اور ببیتا پھوگاٹ کو تربیت دی تاکہ وہ دنیاکی نمبر ایک پہلوان بنیں‘ فلم میں ساکشی تلوار‘ فاطمہ ثنا شیخ اور زائیرا وسیم میں کام کیاہے۔
دنگل نے بیرونی اسکرین پر اب تک 217.17ملین ڈالر کی کمائی کی ہے اور جملہ کمائی گھریلو اسکرین کو ملاکر 297.68ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
. @aamir_khan 's #Dangal is now the highest grossing Indian movie in #Hongkong.. US$3.05 M.. Beats #3Idiots ' US$3.02 M to take the crown.. pic.twitter.com/slXPNGxNP7
— Ramesh Bala (@rameshlaus) September 22, 2017