اجین( مدھیہ پردیش)۔پاٹیدار لیڈر ہاردیک پٹیل پر ہفتہ کے روز سیاحی پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیاگیاہے۔
ملزم کی شناخت ملند گجر کی حیثیت سے کی گئی ہے‘ جس کو وہاں پر موجو د لوگوں نے واقعہ کے بعد پکڑکر پٹائی کی۔
https://www.youtube.com/watch?v=SOIdUlNCcdc
https://twitter.com/HardikPatel_/status/982669429547954176
بعدازاں ملزم کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ رپورٹس کے مطابق ملند نے کہاکہ اس نے سیاحی اس لئے پھینکی ہے کیونکہ ہاردیک پٹیل اپنے ذاتی مفادات کے لئے گجر او رپاٹیدار سماج کا استحصال کررہا ہے۔
واقعہ کے بعد ہاردیک پٹیل نے ٹوئٹر کرکے کہاکہ وہ سیاحی کے حملوں سے ڈرنے والے نہیں ہے اور اپنے کام کو آگے بھی اسی شدت سے جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے سیاحی پھینکنے والے شخص کو معافی کا اعلان بھی کیا۔