دہلی: ایجنسی کی جانب سے ہوائی جہاز کے اغواء کے متعلق خدشات کے متعلق اطلاعات فراہم کرنے کے بعد تین بڑے ہوائی اڈوں ممبئی‘ حیدرآباد اور چینائی ائیرپورٹس پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
Security tightened at Chennai airport following a hijack threat call, police investigation underway.
— ANI (@ANI) April 16, 2017
Security also tightened at Mumbai & Hyderabad airports following a hijack threat
— ANI (@ANI) April 16, 2017
Security tightened at Mumbai airport following hijack threat. (Inside visuals) pic.twitter.com/NzHWy3PWgJ
— ANI (@ANI) April 16, 2017
عہدیداروں نے بتایاکہ ممبئی پولیس کو پچھلی رات ایک ای میل دستیاب ہواجس میں خاتون کا ذکر ہے ۔
عہدیداروں نے کہاکہ ای میل میں اس بات کا ذکر کیاگیا ہے کہ ایک عورت چھ لڑکوں سے بات کررہی ہے جس میں ان سہولتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوائی جہاز اغواء کرنے کی بات کررہی ہے۔ممبئی پولیس نے خفیہ اداروں اور سیکورٹی ایجنسیوں کو ای میل کے متعلق واقف کروایا۔
انہوں نے کہاکہ ائیرپورٹ کے تمام اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔سی ائی ایس ایف ڈائرکٹر جنرل او پی سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ائیرپورٹس کی سیکورٹی میں اضافہ کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج صبح سے مسافرین کی تلاشی اور ان کے سامان کی جانچ کے لئے ائیر پورٹ آنے اور جانے والی ہر گاڑی کی اچھی طرح جانچ کی جارہی ہے ‘ انہوں نے کہاکہ تلاشی مہم میں سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورسس کی خدمات سے بھی استفادہ اٹھایاجارہا ہے
۔سی ائی ایس ایف نے سراغ رساں کتوں کا اسکاڈ کا بھی ائیر پورٹس پر طلب کرلیاہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ تاہم مسافرین کو ڈرنے گھبرانے کی کوئی ضرورت ہے ۔انہوں نے مسافرین سے تلاشی کرنے والی ٹیم سے تعاون برتنے کی بھی مسافرین او رائیر پورٹس آنے والوں لوگوں سے اپیل کی ہے۔
ای میل کے مواد کی جانچ کے ساتھ ای میل بھیجنے والوں کے متعلق پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے