گڑگاؤں: اتفاقی طور پر منگل کے روز 4بجے کے قریب کار مقفل 5سال کی دو جڑواں بہنوں کی موت واقعہ ہوگئی۔تقریبا7:30کے قریب گھر والوں نے دونوں کو نیم بیہوشی کے عالم میں پایا اورفوری اسپتال لے کر گئے جہاں دونوں کو مردہ قراردیاگیا۔
پوسٹ مارٹم کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ ہرشا اور ہرشیتا کی موت دم گھٹنے کی وجہہ سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ایچ ٹی کو بتایا کہ دونوں لڑکیا ں کار کے نیچے بیٹھے پپی کو دیکھنے کے لئے باہر ائیں تھیں۔
بلاس پور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر جو کیس کی تحقیقات کررہے ہیں نے بتایا کہ ’’ کار کے اندرونی حصہ سے دروازے کا ہینڈل برابر کام نہیں کررہا تھا جس کے نتیجے میں لڑکیاں کار سے باہر نہیں آسکی‘‘۔ لڑکیاں نانا نانی کے گھر جمال پور گاؤں ائی ہوئی تھی اور اندھیر ی کی وجہہ سے دونوں دیکھائی بھی نہیں دئے۔اسی طرح کے واقعہ ستمبر2015میں پیش آیا جب گرگاؤں کے کادر پور علاقے میں میں دوبہنیں چھپا چھپی کھیل کے دوران کار میں بند ہوگئی تھیں۔
وہیں پر جون 6کو نارتھ دہلی کے رانی باغ میں کھڑی گاڑی میں ایک چھ سال کا لڑکامقفل ہونے کے بعد ہلاک ہوگیاتھا۔ پولیس نے سی آر پی سی کی 174سیکشن کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس نے کہاکہ گھر کے باہر کھڑی ایک ہانڈائی ایلانترا کار لاک نہیں کیاگیاتھا۔