اورنگ آباد:سمبھاجی بریگیڈ اور شیوسینا کے کارکن مبینہ طور پر ’’ ہے ناتھو رام گوڈ سے‘‘ ڈرامہ کی اورنگ آباد کی ایک تھیٹر میں نمائش پر ہاتھا پائی میں ملوث ہوگئے۔
یہ ڈرامہ کل رات ایک مقامی تھیٹر میں پیش کیاجانے والا تھا ‘ جب سمبھا جی بریگیڈ کے کارکنوں کو یہ پتہ چلا کہ یہ ڈرامہ پیش کیاجانے والا ہے تو وہ اس کی مخالفت کرتے ہوئے تھیٹر میں داخل ہوگئے۔
انہوں نے دعوی کیاہے کہ نتھو رام گوڈ سے جس نے مبینہ طور پر مہاتما گاندھی کو قتل کیاتھا ‘ اس کے ذریعہ ہیرو بناکر پیش کیاجارہا ہے ‘ جب انہوں نے ڈرامہ کے خلاف نعرہ بازی کی تو مبینہ طور پر قریب ہی واقعہ پانچ کارکنوں کے ساتھ ان کی ہاتھا پائی ہوئی جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
دونوں فریقین میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج نہیں کرائی۔