بنگلورو۔ جہدکار صحافی گوری لنکیش کے قتل کی تحقیقات کررہے ایس ائی ٹی عہدیداروں نے ہفتہ کے روز تین مشتبہ قاتلوں کے اسکیچ جاری کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی ہے۔
انڈین ایکسپرس کی خبر کے مطابق ایس ائی ٹی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ’’تین لوگ دوعلیحدہ بائیکس پر گوری کو قتل کرنے کے لئے ان کے گھر پہنچے تھے۔دو لوگوں ایک گاڑی پر سوار تھے جبکہ دوسرابائیک پر کاروائی کی ریکارڈنگ کررہا تھا۔ ہم ان میں کسی کوبھی پہچاننے سے قاصر ہیں ۔ تین ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔
Based on info we made sketches, we want cooperation from ppl so releasing sketches of the suspects: Police SIT on #GauriLankesh pic.twitter.com/GwOuT8L565
— ANI (@ANI) October 14, 2017
ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ ’’پولیس کو ایک سی سی ٹی فوٹیج جس میں ریکارڈنگ کررہے مشتبہ کی آنکھیں دیکھائی دے رہی ہیں ۔
پولیس نے تین آرٹسٹ کی مد داورپولیس کو فوٹیج میں ملی یکسانیت کی بنیاد پر تصوئیریں تیار کی ہیں
We also have video of the recce done by the suspects, releasing that as well: BK Singh, Police SIT Chief #GauriLankesh pic.twitter.com/qrAEbGF7LG
— ANI (@ANI) October 14, 2017
مسٹر سنگھ نے کہاکہ ’’ ہمیں گوری لنکیش کے گھر پر لگے سی سی ٹی وی سے بھی کچھ جانکاری حاصل ہوئی ہے ۔ ہم تمام زاویوں سے جانچ کررہے ہیں۔ہمیں اب تک دابولکر کے قتلوں سے رابطے کا سراغ نہیں ملا ہے‘‘
No confirmation that the weapons are same( in #GauriLankesh and MM Kalburgi case): BK Singh,Police SIT Chief pic.twitter.com/B2ITwVIZmY
— ANI (@ANI) October 14, 2017
مسٹر سنگھ جو تحقیقات کررہی ایس ائی ٹی کی نگرانی کررہے ہیں نے سناتھن سنستھا کے متعلقہ پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ وہ کسی تنظیم یا گروپ کا نام بتانے عجلت ہوگی اور تحقیقات میں رکاوٹ کا سبب بنے گا۔انہوں نے کہاکہ سناتھن سنستھا کی جانکاری صرف میڈیا کوہے۔ مگر ہمیں اب تک کسی تنظیم کے ملوث ہونے کی جانکاری نہیں دی ملی ہے۔
That info (Sanathan Sanstha) is only in the media, from our side there is no info of any org till now: BK Singh,Police SIT #GauriLankesh pic.twitter.com/G3TzvdN1Sn
— ANI (@ANI) October 14, 2017
ستمبر 5کے روز 55سالہ گوری لنکیش کا نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر بنگلور میں قتل کردیاتھا۔لنکیش کنڈا پندرہ روزہ اخبار گوری لنکیش پتریکا کی ایڈیٹر بھی تھی۔