گورکھپور ۔ /10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر کفیل خان کے چھوٹے بھائی کاشیف جمیل کو آج گورکھپور میں گولی مارکر زخمی کردیا گیا ۔ ان پر یہ قاتلانہ حملہ آج شب کیا گیا ۔ ڈاکٹر خان نے الزام عائد کیا کہ ان کے بھائی پر تین مرتبہ فائرنگ کی گئی اور انہیں شہر کے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کے بازو گردن اور تھوڈی پر زخم آئے ہیں ۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ وہ لوگ ہمیں ہلاک کرنے کی کوشش کریں گے ۔ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر حملہ کیا ۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔ گورکھپور دواخانہ میں بچوں کی اموات کے کیس کے سلسلے میں ڈاکٹر کفیل خان کو حال ہی میں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے ۔