لکھنو۔بھگوا دھاری چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کا لہجہ بدلا بدلا نظر آرہا ہے شائد عید پر دیا گیا بیان ضمنی انتخابات میں کام نہیں آیالہذا یوپی چیف منسٹر نے یوٹرن لیتے ہوئے اب یہ بیان دیا ہے کہ لوگ حیران ہیں اور کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ بیان گورکھپور اور پھلپور سیٹ پر بی جے پی کی شکست کا سائیڈ ایفکٹ ہے۔
چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ ایک ٹیلی ویثرن انٹریو میں یہ کہاکہ ’’ اگر مجھے کسی مسجد میں مدعوکیاگیا تو میں وہاں بھی جاؤں گا‘ بطور چیف منسٹر کہیں پر جانے میں مجھے کو دقعت نہیں ہے‘ ویسے میں ہندو اور میرے عقیدے کے مطابق پوجا پاٹ کرنے کی مجھے پوری آزادی ہے۔
میں پردیش کے رہنے والے ہر مذہب کے ماننے والے فرد کا چیف منسٹر ہوں اور حکومت عقائد کے مطابق مذہبی آزادی کی ان تمام لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی پابند عہد ہے۔چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ ایک پروگرام کے دوران یہ باتیں کہہ رہے تھے۔
چیف منسٹر نے مزید کہاکہ پردیش کی ترقی کے لئے قانون کا راج ضروری ہے ‘ پہلے غنڈہ عناصر کو حکومت کی پشت پناہی حاصل تھی۔
ہم ہر کسی کے تحفظ کی گیارنٹی دیتے ہیں اگر پولیس پر گولی چلے تو اس کی گیارنٹی نہیں دے سکتے۔پہلے غنڈہ منسٹروں کے ساتھ ہوتے تھے‘ اب بنڈی لگاکر ترکاری اور پھل بیچ رہے ہیں۔ احترام کے ساتھ کام کریں انسانی حقوق کا تحفظ بھی ہوگا