کانگریس لیڈر الپیش ٹھاکر نے کہاکہ جو شخص مہینے میں ایک کروڑ 20لاکھ روپئے کے مشروم کھاجاتا ہوا سے دال چاول پسند نہیں ائیں گے
احمد آباد۔گجرات دلت لیڈر الپیش ٹھاکر نے وزیراعظم نریندر مودی پر بیرون ملک سے منگواکر مشروم کھانے کا الزام لگایا ہے۔
حال ہی میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے الپیش نے کہاکہ وزیر اعظممودی تائیوان سے مشروم منگوا کر کھاتے ہیں۔وزیراعظم جو مشروم کھاتے ہیں اس ایک مشروم کی قیمت 80ہزار روپئے ہے‘ وزیراعظم دن بھر میں ایسے پانچ مشروم کھاتے ہیں۔ الپیش کا کہناہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نکھرنے اور گورا ہونے کے لئے یہ مشروم کھاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ابھی کچھ دنوں پہلے ہی کانگریس سے معطل لیڈر منی شنکر ائیر نے بھی وزیراعظم مودی پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے ان کے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیاتھا۔ منی شنکر ائیر کے اس بیان پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ دراصل منگل کو گجرات میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الپیش ٹھاکور نے کہاکہ کسی نے مجھے بتایا کہ جو مودی صاحب کھاتے ہیں وہ آپ نہیں کھاسکتے۔
مودی جی تائیوان سے منگوا کر مشروم کھاتے ہیں۔ تائیوان سے جو مشروم آتا ہے اس کی قیمت 80ہزار روپئے فی عدد ہے او رمودی جی روزانہ پانچ مشروم کھاتے ہیں ۔ الپیش ٹھاکر نے یہ بھی کہاکہ نریندر مودی وزیراعظم بننے سے پہلے گجرات کے وزیراعلی تھے تبھی سے وہ ایسا کررہے ہیں۔اسی مشروم کے استعمال سے مودی جی گورے ہوگئے ہیں نہیں تو پہلے میرے جیسے ہی کالے تھے۔
الپیش نے وہاں موجود لوگوں سے یہ بھی کہاکہ آپ سمجھ لیجے کہ جو وزیراعظم دن کے چار لاکھ روپئے ‘ مہینے کے ایک کروڑ بیس لاکھ روپئے کے مشروم کھاجاتا ہے ہواسے دال چاول پسند نہیں ائے گا۔خیال رہے کہ الپیش ٹھاکر کا یہ بیان گجرات اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کے آخری دن آیاہے۔
گجرات میں دوسرے اور آخری مرحلے کے لئے 14ڈسمبر کو پولنگ ہوگی۔پہلے مرحلے کی پولنگ 9ڈسمبر کو ہوچکی ہے ۔ ڈسمبر 18کے روز نتائج کااعلان ہوگا۔