ممبئی: شیوسینا نے آج بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ گوا میں چھوٹی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت تشکیل دے رہی ہے۔
یہ ’’ جمہوریت کا قتل‘‘ ہے۔شیوسینا کے ترجمان سامنا کے اداریہ میںآج کہاگیا ہے کہ حالانکہ کانگریس گوا میں حکومت تشکیل نہیں دے سکی۔
لیکن اس کا مطالب یہ نہیں کہ بی جے پی زیر قیادت حکومت او رریاست میں حالیہ تبدیلیوں کو ’’ اخلاقی ‘‘ کہاجاسکتا ہے۔
منوہر پریکر نے کل چیف منسٹر گوا کی حیثیت سے عہدے او رراز داری حلف لیا جبکہ سپریم کورٹ نے کانگریس کے حکم التواء کی درخواست مسترد کردی او رچیف منسٹر کو ہدایت دی کہ وہ جمعرات تک ایوان اسمبلی میں اکثریت ثابت کریں۔
اکثریت کا ثبوت اس حکومت کے بارے میں فیصلہ کن ہوگا لیکن موجودہ صورتحال جمہوریت کے قتل سے کم نہیں ہے