نئی دہلی : ہندوستان کے اعلی ترین شہری اعزاز ’’ بھارت رتن ‘‘ کے سلسلہ میں سوامی رام دیو بابا نے ایک بار پھر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ رام دیو بابا نے ملک میں اب تک کسی سنیاسی کو بھارت رتن سے نوازا نہیں گیا سوائے مدر ٹریسا کہ کیونکہ وہ عیسائی تھیں اسلئے انہیں یہ اعزاز دیاگیا ۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیا ہندوستان میں ہندو ہونا گناہ ہے ؟
رام دیو بابا نے مزید کہا کہ یہ بڑی بد قسمتی کی بات ہے کہ گذشتہ۷۰؍ سالوں میں ایک بھی سنیاسی کو بھارت رتن سے نوازا نہیں گیا ۔ چاہے وہ مہارشی دیانند ہو ، سوامی وویکا نند شیوکمار ہو ملک کے لئے اہم کردار کرنے والوں کیلئے سنیاسیوں کوبھارت رتن ایوارڈ سے نوازنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے سوال کیا کہ آج تک ایک بھی سنیاسی کوبھارت رتن کیوں نہیں دیاگیا ؟مدرٹریسا کو دے سکتے ہیں کیونکہ وہ عیسائی تھیں ۔ لیکن سنیاسیوں کو نہیں کیونکہ وہ ہندو ہیں ۔
انہوں نے رام مند رپر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھگوان سری رام سیاسی مسئلہ نہیں ہیں ۔ نہ ہی یہ کسی پارٹی کیلئے ووٹ بنک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شری بھگوان رام اس ملک کیلئے قابل احترام ہیں اور اس ملک میں رہنے والے ہر شخص کیلئے مشعل راہ ہیں ۔شری رام کو اس ملک میں احترام ملنا چاہئے اور جوبھی قانونی عمل ہے اسے جلد پورا کرنے کے بعد ایک عظیم الشان رام مندر بننا چاہئے ۔