داھوڈ۔ہفتہ کے روز پولیس نے تین لوگوں کو مبینہ طور پر دونابالغ لڑکیو ں کی عصمت ریزی اور ان میں سے ایک کے قتل کے الزام میں گجرات کے داھوڈ ضلع سے گرفتار کیا ہے۔ مئی14کے روز مذکورہ واقعہ پیش آیا تھا جب متاثرین دیپاڈا گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے گئے تھے۔
پولیس نے جانکاری دی ہے کہ متوفی لڑکیا ں جن میں سے ایک کی عمر9سال اور ایک کی عمر16سال تھی آپسی میں رشتہ کی بہنیں تھیں۔دونوں کی عصمت ریزی اس وقت کی گئی جب وہ گاؤں کے عقب میں حاجت پوری کرنے کے لئے گئی ہوئی تھیں۔
نو سالہ لڑکی کو مار کر اس کی نعش باؤلی میں پھینک دی گئی تھی۔ نوسالہ متوفی لڑکی کے والد نے جس لامڈی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے اس کے مطابق والد کو شبہ ہے کہ تین ویڈیو گرافر اس جرم میں شامل ہیں جو شادی کی تقریب میں موجود تھے۔
شکایت کے بعد پولیس تحقیقات کے بعد کلپیش کاٹارایہ ‘ میہول املیار او رسنیل گارسیا کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے کہاکہ تینوں نے انکشاف کیا ہے وہ دولڑکیوں کی اجتماعی عصمت ریزی میں ملوث ہیں اور بڑے لڑکی کو دھکانے کے بعد وہیں نوسالہ لڑکی کا قتل بھی کردیاہے۔