حیرت زدہ کردینے والے ایک واقعہ میں سورت کے ایک تاجر نے فخریہ انداز میں اپنے کال دھن کا پوسٹر کے ذریعہ اعلان کیا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق ایک تاجر نے اپنے آمدنی سے حاصل کالا دھن پوسٹر کے پوسٹر کے ذریعہ خلاصہ کیا ہے
حالانکہ مذکورہ تاجر کو ائی ٹی محکمہ کی جانب سے پوسٹرہٹانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔گجرات کے سورت میں واقع سویدھا انٹرپرائزس‘ ہیروں کے تاجر اور ریٹیلر نے اپنی پراجکٹ سائیڈ کے باہر ایک بیانر کے ذریعہ کالے دھن کا خلاصہ کیا ہے۔
ایک اور کبیرجی ڈیولیپرس نے بھی انڈین ایکسپرس سے بات کرتے ہوئے کالے دھن کا برسرعام خلاصہ کرنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ میں دوسروں کو بھی ائی ڈی ایس اسکیم سے استفادہ اٹھانے کی درخواست کررہاہوں ۔غ
یر محسوب رقومات میں2500کروڑ کے ساتھ سورت ریاست گجرات کے تمام شہروں میں سرفہرست ہے۔