مہسانا۔اسی سال ڈسمبر میں گجرات میں انتخابات منعقد ہونے والے ہیں اور دوبارہ ریاست میں فرقہ وارانہ تشدد شروع ہوگیا۔اس ضمن میں ایک تازہ واقعہ ناگل پور شہر میں پیش آیا جہاں پر دوگرہوں کے درمیان کا معمولی واقعہ فرقہ وارانہ کشیدگی میں تبدیل ہوگیا۔
ولی ناتھ چوک کے قریب میں واقع کالج کے پا س پیش ائے اس واقعہ میں دوگروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیااور گاڑیو ں کو بھی آگ لگائی جس کے نتیجے میں دو لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
’’ مذکورہ واقعہ کچھ نوجوانوں کے درمیان کا ذاتی معاملہ تھا جو تشدد کے شکل اختیار کرتے ہوئے ہو ئے فرقہ وارانہ نوعیت تک پہنچ گیا۔کم سے کم دو لوگ اس واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں۔ ہجوم نے دو گاڑیو ں کو بھی آگ لگائی۔
اب حالات قابو میں ہیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ دونوں جانب سے شکایت درج کرائی گئی ہے ۔
اب تک ا س ضمن میں کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں ائی۔پولیس کے مطابق رابری کمیونٹی کے کچھ نوجوانوں کا جھڑپ کالج کے باہر بیٹھے اقلیتی طبقے کے نوجوانوں سے ہوئی جس کو مقامی لوگوں نے بیچ بچاؤ کے بعد ٹال دیا۔
مگر دوپہر کے وقت مذکورہ لوگ ولی ناتھ چوک کے پاس ایک دوسرے کے مدمقابل اگئے جس کے بعد حالات نے کشیدگی کا رخ اختیار کرلیا۔ ایک افیسر نے بتایا کہ پولیس کی مداخلت کے بعد حالات پوری طرح قابو میں ہیں۔