گجرات میں بی جے پی کو پاٹیدار کے احتجا ج کاسامنا‘ ڈپٹی چیف منسٹر کے اجلاس کوروک دیا

گاندھی نگر ۔اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں بی جے پی سے ناراض چل رہے پاٹیدار کمیونٹی کو منانے کی غرض سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے گجرات کے طاقتور پاٹیداروں کو مدعو کیاتھا۔

مگر یہ دعوت نامہ زعفرانی پارٹی کے لئے اس وقت وبال جان بن گیا جب منگل کے روز گاندھی نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پاٹیدار سماج کے لوگوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

نیوز ایجنسی پی ٹی ائی کے پوسٹ کردہ ویڈیو میں گجرات کے ڈپٹی چیف منسٹر نتن پٹیل نے جیسے ہی میڈیا سے بات کرنا شروع کیاپاٹیدار انامت اندولن سمیتی (پی اے اے ایس)نے ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

پٹیلوں نے برہم پی اے اے ایس اراکین کو سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر اس کو کوئی حل نہیں نکلا۔سال 2015اگست میں تحفظات کے مسلئے پر پاٹیدار سماج کو او بی سی میں شامل کرنے کے مطالبہ کرتے ہوئے منعقدہ احتجاج کے دوران مذکورہ کمیونٹی کے پولیس کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہونے کے واقعہ پیش آنے کے بعد سے پاٹیدار جو بی جے پی کے کٹر حامی سمجھے جانے والے پاٹیدار سماج او ربی جے پی کے تعلقات میں بگاڑ آیا ہے۔