گجرات میں ادتیہ ناتھ کی مقبولیت کی حقیقت۔ ویڈیو

ریاست گجرات میں اسی سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ پچھلے دودہوں سے ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے ۔ سال2014کے نریندر مودی گجرات کے چیف منسٹر تھے اس کے دوران اسی سال منعقد ہونے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد ریاست گجرات میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے کوئی مضبوط چہرہ نہیں ہے۔او رگجرات میں پاٹیدار سماج کا تحفظات کے لئے احتجاج بی جے پی کی پریشانیوں میں اضافہ کررہا ہے ۔

ایسے میں راہول گاندھی کی گجرات میں مسلسل انتخابی مہم ‘ منادروں میں پوجا کے لئے جانا ‘ گجرات کے نوجوانوں سے راست بات چیت کرنا اور پاٹیدار سماج کے کانگریس کی طرف جھکاؤ سے بی جے پی نا صرف حواس باختہ دیکھائی دے رہی ہے بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ک مرکزی قائدین جس میں بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ‘ راست وزیراعظم نریندر مودی ‘ کے علاوہ چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ‘ چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان‘ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی گجرات کی گلیوں میں اپنے دوروں کے ذریعہ گجراتی عوام کو لبھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پچھلے دنوں گجرات کے دورے پر چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ گئے ہوئے تھے۔ انہو ں نے گجرات میں بہت سارے انتخابی جلوس او رجلسوں میں بھی شرکت کی۔ یوگی ادتیہ ناتھ کی گجرات میں مقبولیت کا اس ویڈیو سے اندازہ ہوجائے گا جس کو ویدربھا ورتا نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا ہے۔ آپ اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ یوگی ادتیہ ناتھ کے جلوس میں کتنے لوگ موجود ہیں۔

اس ویڈیو میںیوگی ادتیہ ناتھ لوگو ں کو ہاتھ ہلاکر اپنی طرف راغب کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے کے بعدایسا لگ رہا ہے گجرات کی عوام کو یوگی ادتیہ ناتھ جیسے لیڈروں میں اب کوئی دلچسپی باقی نہیں رہی ہے ۔ چند دن قبل گجرات سے اس بات کی بھی خبر ائی تھی کہ قومی صدر امیت شاہ کے ایک جلسہ میں مبینہ طور پر پاٹیدار سماج اور بی جے پی کے متعلقہ رکن اسمبلی کے کارکنوں کے درمیان میں جھڑپ کا واقعہ پیش آیاتھا۔

جلسہ کے دوران کارکنوں نے ایک دوسرے کو کرسیاں پھینک کر مارا ور پیٹا تھا جس کی وجہہ سے کئے لوگ بھی زخمی ہوئے ۔ پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ کی موجودگی میں اس قسم کے واقعات گجرات جیسی ریاست جس کو بی جے پی اپنا قلعہ تصور کرتی تھی میں رونما ہونا قابل غور بات ہے۔یوگی ادتیہ ناتھ کی گجرات میں مقبولیت پر مشتمل اس ویڈیو کا آپ بھی مشاہدہ کریں

بشکریہ ۔ ویدربھا ورتا