احمد آباد: وڈوڈرا کے یاقوت پورہ علاقے میں رہنے والے مسلم سنسکرت ٹیچر کی بیٹی نے ہائی اسکول امتحان میں اول مقام حاصل کیا۔ عابد سعید جو ایک مقامی اسکول میں انگریزی اورسنسکرات کی تعلیم دیتے ہیں ان کی بیٹی عظمیٰ سعید نے 600میں سے583نمبرات حاصل کئے ہیں۔
امتحان کے نتائج پیر کے روز جاری کئے گئے‘ جس میں عظمیٰ نے 97.16فیصد مارکس99.99 فیصد سے حاصل کئے۔وہ نیو ایرا گرلز ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہے اور اب وہ ایک گیناکولجسٹ بننا چاہتی ہے۔روزہ کھولنے کے بعد عظمیٰ بانو نے کہاکہ ’’میری ماں کی حالیہ دنوں میں سرجری ہوئی ہے۔
اکثر خواتین اور بالخصوص ہمارے مسلم سماج کی عورتوں کو مختلف قسم کے گیناکالوجیکل مسلئے درپیش ہیں۔ لہذا میں ایک گیناکالوجسٹ بننا چاہتی ہوں‘‘۔اس نے کہاکہ ’’ میرے والد ہمیشہ میرے ساتھ دیتے ہیں اور وہ میں چاہتے ہیں میں ہر وقت اچھا کروں‘‘۔
دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس کے والد کی طرح سنسکرت پڑھانے والے لوگوں کا علاقے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بالخصوص یاقوت پورہ کے مسلم طلبہ میںیہ رحجان زیادہ ہے۔
ابھجیت سعید نے کہاکہ یاقوت پورہ میں سنسکرت مضمون کاانتخاب کرنے والے طلبہ کی تعداد چالیس تھی جو اب 300تک پہنچ گئی ہے جبکہ 160طلبہ اختیاری مضمون میں سنسکرت منتخب کئے ہوئے ہیں۔فارسی او رعربی کا بھی کئی طلبہ نے انتخاب کیاہے۔