گجرات فسادات ، 7 افراد مجرم قرار دیئے گئے :ہائیکورٹ

احمد آباد ۔ /28 جون (سیاست ڈاٹ کام) تحت کی عدالت کے فیصلہ کو برعکس کرتے ہوئے گجرات ہائیکورٹ نے آج 7 افراد کو 2002 ء کے گجرات فسادات مقدمہ میں قصبہ ویرمگام میں قتل کا مجرم قرار دیا ۔ عدالت نے ساتوں افراد سے /25 جولائی کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی ہے ان میں سے 2 تحت کی عدالت میں 2011 ء میں قتل کا اور 4 کو کمتر درجہ کے جرائم کا اور دیگر 4 کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا ۔ ہائیکورٹ نے تحت کی عدالت کے 2 افراد پر قتل کے الزام کی توثیق کردی اور ایک شخص دیوا بھائی ، سمت بھائی بھرواد کو بری کردیا ۔ اس فیصلہ کے ساتھ ڈیویژنل بنچ کے جسٹس ہرش دیوانی اور جسٹس بیرن ویشنو نے پیر کے دن فیصلہ سناتے ہوئے جملہ 9 افراد کو قتل کا مجرم قرار دیا جبکہ ایک شخص کو بری کردیا ۔