گائے ذبیحہ پر 10سال قید او رایک لاکھ روپئے جرمانہ
گاندھی نگر:حکومت گجرات گاؤ ذبیحہ میں ملوث رہنے والوں کو انتہائی سخت سزاء کے لئے ایک بل اسمبلی میں متعارف کرنے جارہی ہے۔
گجرات تحفظ جانوران قانون 1954ء میں ترمیم کے ذریعہ ایسے کسی شخص کو جو گائے بچھڑے بیل ذبح کرے اسے 10سال جیل کی سزاء کا سامنا کرنا پڑیگا۔
موجودہ قانون میں 2011ء میں ترمیم لائی گئی تھی او رزیادہ سے زیادہ سزائے قید7سال اور کم سے کم 3سال رکھاگیاتھا۔نئے بل میں جرمانے کی موجودہ رقم 50ہزار سے دوگنا کردیاگیا ہے ۔
چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی حکومت گائے کے تحفظ کیلئے سخت قوانین پر مبنی متعارف کرنے پرغور کررہی ہے۔
نریندر مودی نے سال2011ء میں جب وہ ریاست گجرات کے چیف منسٹر تھے گجرات میں گاؤ ذبیحہ ‘ گائے اور بیف کی منتقلی اور فروخت پر مکمل امتناع عائد کردیاتھا۔