بارمیر:پولیس نے آج بتایاکہ 50کے قریب گاؤ رکشکوں نے ٹاملناڈو حکومت کی سرکاری گاڑی جس جیسلمیر سے اپنی ریاست کو گائے لائے جارہے تھے نشانہ بنایا ‘ اور گائے تسکری کے شبہ میں راجستھا ن کے ضلع بارمیرمیں قومی شاہراہ 15کو بند کردیااور گاڑی پر پتھر اؤ کرنے لگاے۔
ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ چار افراد کو گرفتار اور سات پولیس والوں بشمول پولیس انسپکٹر جس نے واقعہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا کے خلاف کاروائی کی گئی۔حکومت تاملناڈو میں جانوروں کے محکمہ نے جیسلمیر سے پچاس گائے او ربچھڑے خریدا اور این او سی کے ساتھ پانچ ٹرکوں میں لاد کر ضروری دستاویزات اور انتظامیہ اور پولیس کی اجازت کے بعد روانہ کیاباوجود اسکے گاؤ رکشکوں نے ان پر حملہ کیا۔’’ملزمین نے افسروں کو پیٹنے کی کوشش کی ۔ اسکے علاوہ پانچ میں سے ایک ٹرک کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی مگر موقع پر پولیس پہنچ کر سب کو بچالیا۔
Mob of alleged cow vigilantes assaulted men & vandalized their trucks, which were carrying cows in Rajasthan's Barmer pic.twitter.com/QqEAIsmCBO
— ANI (@ANI) June 12, 2017
افیسروں‘ ڈرائیورس اور کلینرس کو بچاکر مقامی پولیس اسٹیشن لایاگیا۔ایس پی بارمیر گگن دیپ سنگھلہ نے پی ٹی ائی سے کہاکہ ’’ اسی دوران کئی لوگ جمع ہوگئے اور قومی شاہراہ15کو بند کردیا‘‘۔عہدیداروں نے جیسلمیرکے مختلف مقامات سے اچھی نسل کی گائیوں کوخریدا تھا۔انہوں نے ایس ڈی ایم اور مقامی پولیس سے گائیوں کو منتقل کرنے کی اجازت اور این اوسی بھی حاصل کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ’’ ملزمین نے پتھراؤ کیااور ایک ٹرک کو نقصان پہنچایا۔فی الحال گائیوں کو بچاکر مقامی گاؤ شالہ میں رکھاگیا ہے‘‘۔ سرکاری ملازمین کو ان کے فرائض انجام دینے سے جبراً روکنے اور انہیں جان بوجھ کر نقصان پہنچنے کی کوشش کرنے کے علاوہ قومی شاہراہ ایکٹ کے تحت پچاس لوگوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
آج اس معاملے میں چنا رام ‘کملیش‘ وکرم اور جسونت کو گرفتار کرلیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ’’ مذکورہ عہدیداروں نے پولیس اسٹیشن کو فوری اس کی اطلاع دی اور مدد طلب کی مگر پولیس وہاں پر تاخیر سے پہنچی‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس کوتاہی کے خلاف ایس ایچ او صدر پولیس اسٹیشن اور چھ پولیس عہدیداروں کو ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کو کہاگیا ہے‘‘۔ ایس ایچ او جئے رام ‘ سب انسپکٹر دھرو پرساد‘ اسٹنٹ سب انسپکٹر ماجد اوردو ہیڈ کونسٹبل اور دیگر کانسٹبل سے پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کو کہاگیا ہے