گاؤ رکشکوں نے علی گڑ ہ میں پانچ لوگوں کو پیٹا

علی گڑہ: غیر قانونی طریقے سے بھینس کا ذبیحہ کرنے والے پانچ افراد کے ساتھ گاؤ رکشکوں نے علی گڑہ میں مار پیٹ کی۔مویشیو ں کے مالک کولو بگھیل نے دودھ دینا بند کردینے کے بعد مذکورہ جانورو ں کو فروخت کردیاتھا۔

عمران نے ڈائیری فارم کے اندر بھینس ذبیحہ کی منظوری پر جانور کی خریدی کے لئے اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔کوئنٹ کی خبر کے مطابق ڈائیری فارم کی گیٹ کے باہرنالے میں خون بہتا دیکھ کر گاؤ رکشک چوکنا ہوگئے جبکہ ڈائیر ی فارم کے اندر عمران اور اس کے چار ساتھی قصاب بھینس ذبیحہ میں مصروف تھے۔

پولیس نے اطلاع دی کہ پنا گنج علاقے کے ایک ڈائیری فارم کے اندر گاؤ رکشک جبری طور پر داخل ہوکر پانچ لوگوں کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی جو غیر قانونی طریقے سے ذبیحہ میں ملوث تھے۔کئی احتجاجی موقع پر پہنچے اور حالات کو قابو میں لینے کے لئے پولیس نے بھی موقع پر پہنچ گئی۔

تاہم پانچ افراد کے بشمول ڈائیری فارم کے مالک کو غیر قانونی طریقے سے ذبیحہ میں ملوث پائے جانے پر گرفتار کرلیاگیا۔گاؤرکشکوں کے خلاف اب تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیا ۔

اسٹیشن انچار گاندھی پارک پولیس اسٹیشن نے اطلاع دی کہ اس معاملے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔