حیدرآباد : کے چندر شیکھر راؤ نے آج راج بھون میں تلنگانہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا ۔ اس موقع پر ریاست کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن بھی موجود تھے ۔ کے سی آر دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر فائز ہورہے ہیں ۔ کے سی آر کی سیاسی پارٹی تلنگانہ راشٹریہ سمیٹی ( ٹی آر ایس ) نے اسمبلی انتخابات میں ۱۱۹؍ نشستوں میں سے ۸۸؍ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
مہاکوٹومی کانگریس او رتلگودیشم نے ۱۹؍ سیٹوں پر قبضہ کیا جب کہ بی جے پی کو صرف ایک نشست میسر آئی ۔ مجلس اتحاد المسلمین کو ۷؍ نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
ریاست میں انتخابات ۷؍ دسمبر کو مقرر کئے گئے تھے ۔او رکے سی آر نے حلقہ گجویل سے انتخابات میں حصہ لیا تھا ۔
Hyderabad: K Chandrasekhar Rao takes oath as the Chief Minister of Telangana pic.twitter.com/BseNTRQqMF
— ANI (@ANI) December 13, 2018