کوچی( کیرالا)۔ اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا ( ایس ایف ائی) کے نرملا کالج کے ایک لیڈر کو قومی ترانے کا مذاق آڑانے پر برطرف کردیاگیا ہے۔ایس ایف ائی لیڈر کی شناخت اسلام سلیم کے طور پر ہوئی ہے نے کلاس کے آخری روز ایک گیت پیش کرنے کے دوران قومی ترانے کا مذاق اڑایا۔
فبروری27کے روز یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد اسٹاف کونسل نے پرنسپل سے بی اے سال سوم کے سلیم کو برطرف کرنے کی سفارش کی ‘ جس نے قومی ترانے کا احترام نہیں کیاہے۔
ویڈیومیں صاف طور پر یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلم قومی ترانے کا احترام نہیں کررہے ہیں اور وہ جو طلبہ قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے طلبہ کی تصوئیر کشی کرتے ہوئے انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ویڈیو منظرعام پر آنے کے فوری بعد کانگریس سے منسلک کیرالا اسٹونٹ یونین( کے ایس یو) نے اسلم کے خلاف ایک شکایت درج کرائی۔جوس کاری کیونل کالج کے نائب پرنسپل نے اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ’’برطرفی کی نوٹس اسلم کو کل ہی تھمادی گئی ہے‘‘
۔نیوز رپورٹس کے مطابق ایس ایف ائی نے اس بات سے انکار کردیا ہے جس میں کے متعلق دعوی پیش کیاجارہا ہے کہ وہ اس کا لیڈر ہے۔