کوچی۔یہاں کے آر ڈی او افس کے روبرو لائن میں واقع مسجد الاسلام میں پچھلے سال اپریل سے ماڈرن آرٹ گیلری کھولی گئی ہے جس پرکم جگہ کی وجہہ سے جمعہ کی نماز کے وقت کپڑے ڈھانک دیاجاتا ہے۔
حالانکہ مسجد میں کم جگہ ہونے کے باوجود بھی بلاکسی رکاوٹ کے پچھلے دس ماہ سے نماز ادا کی جارہی ہے اور اب مسجد کے اندر ماڈرن آرٹ گیلری کے لئے جگہ بھی فراہم کردی گئی ہے۔
فی الحال آرٹ گیلری میں 42کمیونٹیوں کے فوٹوز دستاویزات ہیں جو5.5اسکوئر کیلومیٹر علاقہ مٹن چیری اور کوچی فورٹ پر محیط ہے۔ مسجد کمیٹی کے چیرمن جنھوں نے چار سال قبل اپنے ذاتی پیسوں سے مسجد قائم کی ہے کے اے محمد اشرف نے کہاکہ’’ نماز کے دوران اس پر کپڑے ڈھانکنے کی یہی ایک وجہہ ہے کہ لوگ اس سے پریشان نہ ہوں‘‘۔
انہوں نے کہاکہ اس مسجد میں بلاتفریق عقیدہ ‘ جنس تمام کا خیر مقدم کیاجاتا ہے اور مذہبی تنوع کابھی یہاں جشن منایاجاتا ہے اور روحانی پیغام سے حاصل توصیف نامے بھی دئے جاتے ہیں۔ اشرف نے کہاکہ ’’ ہم اس کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔
ہم کوئی کیاپہنا ہے اس پر تحدیدات نہیں چاہتے‘‘۔ دی اسلامک ہرٹیج سنٹر آرٹ گیلری جو عمارت کی دوسری منزل پر قائم ہے میں دوحوالوں کے ساتھ آپ کااستقبال کیاجاتا ہے ایک ریگویدا کا ایک سوکتا سیدھی جانب اوردائیں جانب قرآن کی آیات او ران دنوں کا ایک ہی پیغام ہے۔
آرٹ گیلری کی ایک جانب صاف طور پر رکھے لکڑی کے شیلف شوکیس جس میں مذہبی کتابیں ‘ ناول او رشاعری کی کتابیں رکھی ہیں ۔اشرف نے کہاکہ ’’ یہ کافی نہیں ہیں مگر ہم کوشش کررہے ہیںیہاں پر کمیاب کتابوں کو جمع کیاجائے ۔ بڑی حوالوں کی لائبریری بھی قطار میں ہے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ ’’ہم چاہتے کہ لوگ اجتماعیت ‘ تہذیب اشتراک اور معاصر دنیا کے اصولوں کو سمجھیں‘‘‘