کیرالا : سبریملائی مندر میں بھگدڑ‘ عقیدت مند زخمی ایک حالت تشویش ناک

سبریملائی( کیرالا): اتوارکے روز سبریملائی مندر میں بھگدڑ کی وجہہ سے کم ازکم 17عقیدت مند زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہے ہے ۔

تمام زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں علاج کے لئے فوری شریک کیاگیا۔ یہاں پر عقید ت مندوں کا ہجوم تھا کیونکہ شام کی پوجامیں مشہور مند ر کے دوران بھگوان کی مورتی کو تھانگی انگی جوہرات سے سجایا جانے والا تھا

۔قبل ازیں سال 2011میں سبریملائی مندر کے اندر مکرا جوتی پوجا کے وقت بھگدڑ کا ایک بڑا واقعہ پیش آیاتھا‘ جس میں 106لوگ ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ بھگدڑ بھگوان ایپا کی پوجا کے بعد واپس ہونے والے سینکڑوں عقیدت مندوں کو جیب نے روندیاتھا۔

یہ واقعہ پوجا کے آخری دن منعقد ہونے والی تہوار جو تمام کا مرکز توجہہ رہتا ہے کے وقت پیش آیا۔
IANS