کیرالا: آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات نے پلاکڈاسکول میں پرچم کشائی انجام دی۔

پلاکڈ:ایک عجیب وغریب واقعہ میں راشٹرایہ سیوم سیوک سنگ ( آر ایس ایس) سربراہ موہن بھگوات نے بالآخر کار یہاں نکایامان اسکول میں قومی پرچم کشائی انجام دیتے ہوئے 71ویں جشن آزادی ہند تقریب میں حصہ لیا۔

اس قبل دن میں امدادی اسکول میں سیاسی لوگوں کے ہاتھوں قومی پرچم کشائی کو غیرضروری قراردیتے ہوئے اسکول کو جاری کردہ ضلع کلکٹر کی نوٹس کے بعد انہیں ترنگا لہرانے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ضلع کلکٹر نے مزیدبتایا کہ ٹیچر یا پھر منتخب عوامی نمائندہ ہی ایسا کرسکتا ہے۔تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے کلکٹر کے فیصلے کو چیالنج کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہے کہ بھگوات ہی قومی پرچم لہرائیں گے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کا حوالہ لیا ۔انہو ں نے کہاکہ ’’ ہر کوئی اس ملک میں مساوی ہے۔ کوئی بڑا ہے نہ چھوٹا۔ ہم ساتھ ملکر مضبط تبدیلی لائیں گے‘‘