ملاپورم:مسلم اکثریت والے علاقے ملاپورم میں واقع لکشمی نرسمہا مورتی ویشنو مند میں جمعرات کے روز مسلمانوں کے لئے افطار کا اہتمام کیاگیاتھا۔چار سو کے قریب مسلمانوں او ردیگر عقائد کے لوگ مذکورہ افطار کے لئے جمع ہوئے تھے‘ جو مقدس ماہ صیام کے پہلے ہفتے میں منعقد کی گئی تھی۔
جو کھانے تقسیم کیاگیا تھا وہ ویجٹرین تھا جس کا مقصدفرقہ وارنہ ہم آہنگی کو مزیدتقویت پہنچائی جاسکے۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق مذکورہ مندر کیرالا کے ضلع ملاپوررم میں واقع وٹیچیرا میں ہے جس کی تعمیر کے لئے مسلمانوں نے مالی مدد کی تھی۔
مندر کمیٹی کے سکریٹری پی ٹی موہن نے کہاکہ یہاں کے مکین بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول میں بڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ مسلئے دراصل انسانیت کا ہے مذہب کا نہیں۔
ہر کسی کو اپنا مذہب اختیار کرنے کا حق ہے۔ اگر ایسا نہیں کیاگیا تو دوسرے مذہب کے لوگوں کو ہم اپنا دوست نہیں بناسکتے‘‘۔ مندر کلچر کے مطابق مہمانوں کو موز کے پتے میں کیرالا کارویتی کھانا سدھیا سربراہ بھی کیاگیا ۔