ملاپورم۔ ایک ویڈیو جس میں حجاب پہنی ہوئی تین لڑکیاں لوگوں کے بیچ اور لب سڑک پر ڈانس کررہی ہیں سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیر ل ہورہا ہے۔
جینس اور برقعہ پہنی ہوئی یہ تین لڑکیاں ملیالی فلم کے ایک مشہور نغمے پر ملاپورم ٹاؤن کے کوٹا کونو جنکشن پر رقص کرتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکیوں کا یہ گروپ جو ڈینٹل کالج اسٹوڈنٹس ہیں اور ان لوگوں نے ایڈس کے متعلق شعور بیداری مہم کے طور پر یہ پروگرام منظم کیاتھا۔
لڑکیوں کے ڈانس کے یہ ویڈیو اور فوٹو ز فیس بک اور واٹس ایپ پر گشت کرنے کے بعد عوام کے سامنے رقص کرنے کی وجہہ سے ان کے خلاف بیہودے ریمارکس بھی کئے جارہے ہیں۔
پہلے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ’’یہ ملاپورم میںآج کیاہورہا ہے۔ یہاں پرسونامی کیوں نہیں آگئی۔ دنیا ختم ہونے والی ہیں‘‘
You must be logged in to post a comment.