کیا آپ ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر دوائی لے رہے ؟حیدرآباد کا ایک نوجوان کی گولیاں کھانے کے بعد موت

حیدرآباد:۔ ایک ph.D کے طالب علم کی طبیعت خراب ہونے پر نا معلوم گولیاں کھانے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔پولیس کے مطابق چھبیس سالہ رگھورام ونستھلی پورم کا ساکن ہے۔

اور آئی آئی ٹی گچی باؤلی میں بی ایچ ڈی کا طالب علم ہے۔وہ یہاں کیمپں میں رہ رہا تھا۔غلط گولیاں کھا لینے کے بعد مشتبہ موت واقع ہوگئی۔اس کے ساتھی فور ی اسے دواخانہ لے گئے جہاں اسے مردہ قرار دیدیا گیا۔شبہ کیا جارہا ہے کہ اس کی موت گولیوں کے ری ایکشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

بالی ووڈ کے تین خانوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم سے ملاقات کرنے سے کیا انکارمختلف گوشوں سے کی جارہی ہے تعریف
نئی دہلی:۔ بالی ووڈ کے تین خان شاہ رخ خان ‘ سلمان خان ‘ اور عامر خان نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

مسلم مرر نے یہ رپورٹ پیش کی۔ان کے نہ ملنے کی وجہ شائدنتن یاہو کی فلسطین پر ظلم و بربریت ہو سکتی ہے۔مسلم مرر کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے خاندان نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کئے اور ایک سلفی بھی لی۔نتن یاہو سے ملاقات کے انکار پر کئی گوشوں سے تین خانوں کی ستائش کی جارہی ہے۔اور انہیں اصلی ہیرو کہا جارہا ہے۔

اسی دوران میڈیا کے ایک گوشہ نے بتایا کہ خانوں کے نہ ملنے کی اصل وجہ یہ ہوہے کہ بنیامن ایک یہودی ہے۔ کچھ لوگ انہیں اس فیصلہ پر ’’ اینٹی نیشنل ‘‘ کہہ رہے ہیں۔