کوٹایم ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کوٹایم ٹیلماجوس کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی بہت خواہش تھی کیونکہ یہ ایک آزادی کا احساس تھا۔ وہ سوپر مارکٹ میں ملازم تھی۔ اپنے بچوں اور دوستوں سے ملنے کیلئے وہ خود اپنی کار چلاتے ہوئے جانا چاہتی تھیں لیکن وہ بہت زیادہ مایوس تھی کیونکہ وہ انگلستان سے تین سال قبل سعودی عرب منتقل ہوئی تھی لیکن اب سعودی حکومت کے فیصلہ کی وجہ سے جس کے تحت خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد امتناع برخاست کردیا گیا ہے۔ چنانچہ وہ پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی جسے ڈرائیونگ لائسنس حاصل ہوا۔ 24 جون کو جب حکومت سعودی عرب نے خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد امتناع برخاست کرنے کے اعلان پر بہت خوشی ہوئی تھی کیونکہ اسے 26 جون کو ڈرائیونگ کی جانچ کیلئے طلب کیا گیا تھا اور اسی دن دوپہر تک اسے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل ہوگیا کیونکہ ٹیلما کے پاس پہلے ہی سے برطانوی ڈرائیونگ لائسنس موجود تھا۔