کنیڈا میں جنونی شخص نے 10 افراد کو روند دیا

ٹورنٹو 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کنیڈا میں ایک ویان کے ذریعہ راہ گیروں کو کچلنے کے ایک واقعہ میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ٹورنٹو پولیس کے مطابق 25 سالہ ڈرائیور الیک میناسیان نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی عام لوگوں پر چڑھادی۔ اس واقعہ میں 15 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس واقعہ کا پس منظر فی الحال غیر واضح ہے۔ الیک میناسیان ٹورنٹو کے نواحی علاقہ رچمنڈ ہل کا رہائشی ہے جس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ٹورنٹو میں اس ہفتے ترقی یافتہ ممالک G-7 کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہورہا ہے۔