کننور۔ایک غیرانسانی واقعہ میں مذکورہ عورت نے 90سال کی ظعیف نانی کی بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کی۔ نارتھ کیرالا کے کننور کا یہ واقعہ ہے۔
پولیس نے ائی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت پیٹائی کرنے والی خاتون پر مقدمہ درج کیا ہے۔
ٹائمز ناؤ میں شائع خبر کے مطابق اس عورت کی شناخت 40سالہ دیپا کے طور پر ہوئی ہے اور متاثرہ عورت کانام کلیانی ہے۔
وائیرل ویڈیو میں دیپا بری طرح کلیانی کی پیٹائی کرتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہے۔بعد ازاں معمر خاتون کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔بزنس اسٹانڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد دیپا کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ 2016میں اسی طرح کا ایک واقعہ ساوتھ ایسٹ دہلی کے کالکاجی علاقے میں پیش آیاتھا جس میں ایک 85سالہ معمر خاتون کے ساتھ اس کی بیٹی نے پیٹائی کی تھی۔