واشنگٹن:بحریہ کے سابق افسر جس کو اسلام آباد کی عدالت نے سزائے موت سنائی ہے اور اب اس معاملے کی گونج امریکہ میں بھی سنائی دے رہی ہے۔ امریکہ میں مقیم ہندوستانیوں نے ایک پٹیشن کی شروعات کی جس میں اس مسلئے کے اندر ٹرمپ کی مداخلت کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
ایچ ٹی میں شائع خبر کا دعویٰ ہے کہ پٹیشن کے لئے 100,000دستخطیں درکار ہیں تاکہ ٹرمپ انتظامیہ اس کی سنوائی کرسکے۔ اس پٹیشن کا نام ہے ’ وی دی پیپل پٹیشن‘جو وائٹ ہاوز کی ویب سائیڈ پر ہے۔
پٹیشن میں کہاگیا ہے کہ جاسوسی کے جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔پٹیشن میں مزیدکہاگیا ہے کہ ’’کل بھوشن جادھو نے قصور ہے اور ہم چاہتے ہیں موثر انتظامیہ اس معاملے میں مداخلت کرے‘‘۔
انتظامیہ کی جانب سے پٹیشن قبولیت کے لئے 14مئی سے قبل اس پر دستخط کی جانی چاہئے۔پاکستانی ملٹری کورٹ کے مطابق جاسوسی کے مقصد سے وہ بلوچستان کے ذریعہ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
تاہم انڈیا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ‘ جادھو ایک بحریہ کا افسرتھا‘ مگر وہ حکومت ہند کے کسی بھی ادارے یا طریقے سے وابستہ نہیں ہے